شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ

7 Dec, 2020 | 10:43 AM

M .SAJID .KHAN

(جمالدین) دھند اور سڑکوں پر اندھیرا، رات کو شہر میں سفر کرنا خطرناک ہو گیا، شہر کی اہم شاہراہوں اور فلائی اوورز پر سٹریٹ لائٹس خراب پڑی ہیں۔مختلف علاقوں میں دھندکےباعث ٹرین اور فلائیٹ آپریشن متاثر ہوکررہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دھند اور اندھیرے نے رات کے سفر کو خطرناک بنا دیا ہے،متعدد شاہراؤں اور فلائی اوورز پر سٹریٹ لائٹس خراب ہیں۔فلائی اوور فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاون کچہری فلائی اوور، گڑھی شاہو فلائی اوور،مسلم ٹاون فلائی اوور سمیت کنال روڈ کے متعدد انڈر پاسز کی لائٹس بھی خراب ہیں۔ رات کے وقت سڑکوں پر حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، دھند اور اندھیرے کے باعث شہریوں کے لئے رات کو اندھیرے میں سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا حکومت نےلاہور کو نظر انداز کر رکھا ہے، انتظامیہ فلائی اوورز اور انڈر پاسز سمیت تمام سٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کرائے۔

مختلف علاقوں میں دھندکےباعث ٹرین اور  فلائیٹ آپریشن متاثر ہوکررہ گیا،کراچی اور کوئٹہ سے آ نےوالی 10سےزائدٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہیں،قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے،شالیمار ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ،پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے،جعفرایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ،کراچی سےآ نےوالی ٹرین گرین لائن ڈیڑھ گھنٹہ،تیزگام اور عوامی ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ اورشاہ حسین ایکسپریس1گھنٹہ15منٹ تاخیرکاشکار ہے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہے،لاہورآنےاورجانےوالی 6پروازیں منسوخ،8تاخیرکاشکارہوئیں،دبئی جانے والی پرواز پی اے 416،دبئی سے آنےوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 417،کراچی سے آنےوالی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520،کراچی جانےوالی پرواز ای آر 521،کراچی سے آنےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306  اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ ہے۔

علاوہ ازیں ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 آٹھ گھنٹے،استنبول سے آنےوالی پرواز ٹی کے 714 بھی 8گھنٹے،اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 243 چھ گھنٹے 10 منٹ ،اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 244 چھ گھنٹے اورقطر ائیر کی پرواز کیو آر 628 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

مزیدخبریں