ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی نیوز نیٹ ورک کا عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالا قافلہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ

سٹی نیوز نیٹ ورک کا عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالا قافلہ مکہ مکرمہ کیلئے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان الیاس ) سٹی نیوز نیٹ ورک کا عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالا 87 رکنی وفد تین روز مدینہ منورہ میں قیام کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوگیا، وفد نے مدینہ سے نکلتے ہوئے میقات کے مقام پر احرام باندھ لیا اور نماز عشاء ادا کرنے کیساتھ نوافل ادا کیے۔

عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانیوالا سٹی نیوز نیٹ ورک کا 87 رکنی وفد تین روز مدینہ منورہ میں قیام کے بعد مکہ کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔ عمرہ زائرین نے مدینہ سے نکلتے ہوئے میقات کے مقام پر احرام باندھ لیا، نماز عشاء ادا کرنے کیساتھ نوافل بھی ادا کیے۔ وفد نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی جہاں جنت البقیع اور مسجد قبا سمیت دیگر مقامات کی زیارت کی۔ ارکان وفد نے رسول حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علہیا، صحابہ کرام اور آئمہ کی قبور پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

سی این این کے وفد میں ڈائریکٹر گولڈن پرل کاسمیٹکس عبدالرشید، لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ، راؤ شہاب الدین، شاہد شیخ اور طلحہ برکی سمیت دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ عمرہ کیلئے جانیوالے انتہائی پرمسرت دکھائی دیئے۔

عمرہ زائرین میں ڈائریکٹر نیوز سٹی فورٹی ٹو خرم کلیم، ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی، ڈائریکٹر 24 نیوز میاں طاہر، ناصر خان مہمند، ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چودھری، اسائمنٹ ہیڈ سٹی فورٹی ٹو عامر رضا خان، جمشید رضوانی، ظفرڈوگر، زین العابدین، ظہیر کاہلوں، صغیر چودھری اور زاہد چودھری شامل ہیں۔

اسی طرح ملک اشرف، شاہین عتیق، عرفان ملک، شاہدسپرا، علی اکبر، حسن علی، راؤ دلشاد حسین، علی رامے، شہزاد زیدی، علی خان، اویس جمشید، ایجوید بٹ، سلمان جعفر، مازن اسحاق، سعادت مہدی، جہانزیب خان، میاں اویس، سجاد جانی اور ابوذرمعظم بٹ شامل ہیں۔ مکرم کلیم، بلال ڈوگر، قیصر خان، فصیح اللہ، میاں وقاص، تقی حیدر، سجاد بٹ، افتخار حسین، ندیم احمد اور رانا اظہر قیوم سمیت مختلف شعبہ جات کے ملازمین بھی عمرہ زائرین میں شامل ہیں۔

سٹی نیوز نیٹ ورک کے عمرہ زائرین آج مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کرنے کے بعد تین روز تک مکہ مکرمہ میں قیام کرینگے جہاں وہ غار حرا، جبل ثور، میدان عرفات سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارت کا شرف بھی حاصل کرینگے۔