پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان، فواد عالم کی واپسی

7 Dec, 2019 | 06:12 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، فواد عالم اور عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی جبکہ موسیٰ خان اور افتخار احمد ٹیم سے ڈراپ کردئیے گئے۔

دس برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ہونے والی پہلی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کا مقابلہ کرنے کے لئے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کینگرو ز کے ہاتھوں کلین سویپ کا سامنا کرنے والی ٹیم سے افتخار احمد اور موسی خان کو ڈراپ کردیا گیا ہے، موسی خان ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور باولنگ کوچ وقار یونس ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔

ڈومیسٹککرکٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز فواد عالم کے ساتھ ساتھ فاسٹ باولر عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس ، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنواری شامل ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر کو راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں