’’عوام کے ووٹوں سے جیتنے والا شخص ہی ملک میں ڈیلیور کرسکتا ہے‘‘

7 Dec, 2019 | 03:25 PM

Shazia Bashir

سعود بٹ: صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصر مجید خان کا ووٹر کےحقوق کے قومی دن کےموقع پر پیغام، کہتے ہیں کہ عوام کے ووٹوں سے جیتنے والا شخص ہی ملک میں ڈیلیور کرسکتا ہے۔

انصر مجید خان کے مطابق ووٹر کے ووٹ کی طاقت ہی قابل اوراہل لیڈر شپ کی ضمانت ہوتی ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں ووٹرز کی اہمیت کونظرانداز نہیں کیا جاسکتا، صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کو ووٹ دے کر اپنی پسند کی لیڈر شپ چننے کا حق حاصل ہے۔

ماضی میں حکمرانو ں نےعوام کا پیسہ لوٹ کر ووٹرز کے حق پر شب خون مارا، آج کے دن ووٹر کے ووٹ کی اہمیت کو جان کران کی محرومیو ں کو ختم کرنے کا عہد کرنا ہے۔

ماضی میں عوامی مینڈیٹ پر قبضہ کرکے نااہل حکومت مسلط کی گئی۔

                           

مزیدخبریں