’’ڈیجیٹل پاکستان بنانے سے پہلے پرانا پاکستان بحال کرو‘‘

7 Dec, 2019 | 03:19 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان بنانےسے پہلے پرانا پاکستان بحال کرو، اپوزیشن کے درمیان ان ہاؤس تبدیلی پر کوئی بات نہیں ہوئی، بولے قبل از وقت انتخابات جمہوریت کا حسن ہے، فارن فنڈنگ کیس میں پوری دال ہی کالی ہے۔

سینیٹرسراج الحق نے منصورہ میں یوتھ لیڈر شپ کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام بھوک سےمررہی ہے اور حکومت ڈیجیٹل پاکستان بنا رہی ہے، ڈیجیٹل پاکستان میں جانےسے پہلے پیٹرول، ٹماٹر اور گھی کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں، عوام کو لینےکی بجائے دینے پڑ گئے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نےقرضوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، نوجوانوان کو روزگار دینے کی بجائے لنگرخانوں کا راستہ دکھایا ہے، حکومت وعدے کے مطابق چوزے تو مہیا کرتی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے لئے اپوزیشن میں کوئی مشاورت نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے معاملے پر سب سیاسی جماعتیں متفقہ لائحہ عمل طےکریں۔

مزیدخبریں