ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی

7 Dec, 2019 | 01:39 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، اکبری منڈی میں معروف عبدالرحمن چکی یونٹ کوسیل کرکے ایک ہزار740کلو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر برآمد کرلیا۔

       پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ہزار740 کلو ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر برآمد کرلیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق انتہائی ناقص ثابت مرچ اورچاول کے برادے کومضرصحت کھلے رنگ دے کر جعلی سرخ مرچ پاؤڈرتیار کیا جا رہا تھا۔

تیار ملاوٹی سرخ مرچ پاؤڈر کوبغیر ڈھانپے ہی زمین پر رکھا گیا تھا، مضر صحت جعلی سرخ مرچ کو دلکش پیکنگ کے بعد مختلف ہوٹلوں اورڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ کھانوں میں ملاوٹی مرچ، مصالحہ جات کا استعمال پیٹ، معدے اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی مصالحہ جات کی تیاری سے ترسیل تک کے ہرمرحلے کی کڑی نگرانی کر رہی ہے، عوام سے گزارش ہے کہ بازار کی تیاراشیاء کی بجائے گھر پربنی خوراک کو ترجیح دیں۔

مزیدخبریں