ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا سرکاری افسر کے گھر پر دھاوا، فوٹیج منظر عام پر آگئی

پولیس کا سرکاری افسر کے گھر پر دھاوا، فوٹیج منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) ستوکتلہ پولیس کے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اکاؤنٹ آفیسر نوید برکی کے گھر دھاوے کی سی سی ٹی وی منظرعام پرآ گئی، ایس پی صدر نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

ستوکتلہ پولیس نے بغیر وارنٹ سرکاری افسر نوید برکی کے گھر دھاوا بولا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اکاؤنٹ آفیسرنوید برکی نے پولیس گردی کے خلاف درخواست دے دی۔

سی سی ٹی وی اور درخواست متن کے مطابق تھانیدار شہزاد اور چار پولیس اہلکارجن میں دو سول کپڑوں میں لوگ نوید برکی کے گھر داخل ہوئے، پورے گھر کی تلاشی لی، خواتین کو ہراساں کیا،  پولیس اہلکار 15منٹ گھر کی تلاشی لیتے رہے۔

 متاثرہ شہری نوید برکی نے ایس پی صدر کو درخواست جمع کروائی ہے کہ پولیس نے زیادتی کی ہے اسکا ازالہ کیا جائے۔

پولیس کے مطابق نوید برکی کی سابقہ بیوی نازیہ نے جہیز کے سامان کے حصول کے لئے درخواست دی تھی تاہم بغیروارنٹ گھر کی تلاشی لینے کی انکوائری جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer