محسن عباس کا نیا گانا ریلیز

7 Dec, 2019 | 10:52 AM

Sughra Afzal

(عمران یونس) گلوکار و اداکار محسن عباس کی مختصر وقفے کے بعد شوبز میں واپسی، محسن عباس نے ' روح' کے نام سے نیا گانا ریلیز کردیا۔

 لانچنگ تقریب آکس اینڈ گرل سٹیک ہاﺅس گلبرگ میں ہوئی،تقریب میں ناوید ٹونی،سارہ بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی، تقریب میں محسن عباس نے اپنے گانے روح کو خود لانچ کیا، گانے کا میوزک موسیقار فراز کھوسہ نے دیا۔

محسن عباس کا کہنا تھا کہ موسیقی روح کی غذا ہے، اسی لیے زندگی میں روحانی لگاﺅ بہت زیادہ رہا، لوگوں کی روح تک یہ ' روح' پہنچانا چاہتا ہوں، جو بھی تکلیف اللہ کے نزدیک کرے اسے آزمائش کہتے ہیں، خبروں میں جس طرح یہ سال میرے متعلق دکھایا گیا، اتنا برا سال نہیں تھا۔

مزیدخبریں