خواجہ آصف کی اہلیہ نیب کے ریڈار پر آگئیں

7 Dec, 2019 | 10:29 AM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل کا معاملہ، نیب ہیڈ کوارٹر سے گرین سگنل ملنے پر خواجہ آصف کی اہلیہ و دیگر کیخلاف باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے کے اثاثہ جات کی تفصیلات کیلئے مالیاتی اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر، ان کے بھائی نوید اختر بھی شامل تفتیش ہیں۔

ذرائع کے مطابق کینٹ ہاؤسنگ سکیم کے ڈویلپر زاہد مقبول اور شاہد مقبول کے اثاثہ جات بھی چیک کیے جائیں گے، ملزموں پر کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ شامل تفتیش چند ملزم نیب لاہور میں ابتدائی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں جس پر چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دی۔

مزیدخبریں