گورنر پنجاب سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ کی ملاقات

7 Dec, 2018 | 09:40 PM

Arslan Sheikh

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی ملاقات، وزیر ہاؤسنگ نے ہاؤسنگ منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر ہاؤسنگ نے گورنر پنجاب کو ہاؤسنگ منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ میاں محمود الرشید نے گورنر کو بتایا کہ پہلے چھ اضلاع میں منصوبہ مکمل کیا جارہا ہے، گورنر پنجاب نے منصوبے کو سراہا۔

 گورنر پنجاب سے پارٹی رہنماء رائے حسن نواز اور رکن اسمبلی اکبر نوانی نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیم سازی کے امور زیر بحث آئے، گورنر چودھری محمد سرور سے پارٹی کے مختلف کارکنوں نے بھی ملاقات کی۔

 کارکنوں نے گورنر پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw 

مزیدخبریں