(رضوان نقوی) کسٹمز انٹیلی جینس کا کریک ڈاؤن جاری، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ستر لاکھ روپے سے زائد مالیت کی دو سمگل شدہ گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔
کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے ڈیفنس فیز 6 میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ہونڈا سوک کار قبضہ میں لے لی ہے، سمگل شدہ کار قصور کے رہائشی محمد انور کے زیراستعمال تھی-
کسٹمز انٹیلی جینس نے جوہرٹاؤن سے سمگل شدہ جاپانی ٹیوٹا کرولا تحویل میں لے لی، سپرنٹنڈنٹ کسٹمز انٹیلی جینس سیف ہنجرا کے مطابق دونوں گاڑیوں کی مالیت ستر لاکھ روپے سے زائد ہے، دونوں جاپانی گاڑیوں کو جعلی نمبر پلیٹس لگا کر استعمال کیا جارہا تھا-
چھاپہ مار ٹیم میں کسٹمز انٹیلی جینس آفیسر آغا سلطان حیدر، ندیم احسن، حامد بابر اور حاجی افتخار شامل تھے۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں