(طاہر جمیل) پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے زیر اہتمام امن پر سیمینار، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، آئندہ کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
’’ ایجنٹس آف پیس‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں وزیر مملکت زرتاج گل کے علاوہ وائس چانسلر نیازاحمد اختر، پروفیسر ساجد رشید، کالم نگار سلمان عابد اور شکیل جازب سمیت دیگر مقررین نے امن و برداشت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔
سیمینار میں مختلف شعبہ جات سے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی، سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شریک وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام نے امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
پہلے ہمیں ڈومور کہا جاتا تھا اب یمن اور افغانستان میں ثالث بننے کی درخواست کی جارہی ہے، ملک بحران سے نکل رہا ہے آئندہ کسی کی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں