(سعدیہ خان) عوامی نمائندوں کو اجلاس میں بیٹھنا مشکل لگنے لگا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں شرکت کیے بغیر اراکین حاضری لگا کر گھروں کو جانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چھٹی پر کیا گئے اراکین نے اجلاسوں کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ کئی روز سے جاری ہے مگر اجلاس کی کارروائی میں شرکت کیے بغیر کئی اراکین حاضری لگا کر گھروں کو چلے جاتے ہیں۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق ایک اجلاس کا خرچہ ایک کروڑ سے بھی زائد ہے لیکن اراکین ہیں کہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بہت سے اراکین کا یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ حاضری لگا کر اجلاس میں شرکت کیے بغیر واپسی کی راہ لے لینا۔
عوامی نمائندوں کی اجلاس میں عدم دلچسپی لمحہ فکریہ ہے، لوگ کہتے ہیں کہ جب اراکین اجلاس کی کارروائی میں نہ ہونے کے برابر شرکت کریں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔