اکیڈمی مالکان نے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

7 Dec, 2018 | 11:25 AM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) اکیڈمی مالکان نے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے احکامات ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے۔ لاہور میں غیر رجسٹرڈ اکیڈمیز کی تعداد 7000 سے تجاوز کرگئی۔ رجسٹرنگ اتھارٹی اکیڈمیز کی رجسٹریشن کرنے میں ناکام ہوگئی۔

سٹی 42 کے مطابق سابقہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی رجسٹرنگ اتھارٹی  ایک سال گزرنے کے باوجود لاہور کی ایک بھی اکیڈمی کی رجسٹریشن نہیں کرسکی۔ ٹاؤن شپ میں 180، جوہر ٹاؤن میں 120، مغلپورہ میں 90، ساندہ میں 75، گلشن راوی میں 122، سمن آباد میں 97 اور شادمان میں 40 غیررجسٹرڈ اکیڈمیز موجود ہیں۔ دھرم پورہ میں 101، شالیمار ٹاؤن میں 50، وسن پورہ میں 40 اور تاج پورہ میں 67 غیررجسٹرڈ اکیڈمیاں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اکیڈمیز کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، ریگولیرٹی اتھارٹی بنتے ہی ان اکیڈمیز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں