سگریٹ نوشی پر پابندی عائد

7 Dec, 2018 | 10:36 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کے سگریٹ پینے پر پابندی لگادی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول کے اوقات کار میں اساتذہ کے سگریٹ نوشی کرنے پر پابندی عائد کردی، اس حوالے سے پنجاب بھر کے سی ای اوز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ طلبا کی سگریٹ نوشی کے ذمہ دار بھی اساتذہ ہوں گے، اساتذہ سگریٹ نوشی بارے زیرو پیریڈ بچوں کو لازمی پڑھائیں۔ اساتذہ بچوں کو سکول کی حدود میں سگریٹ پینے سے منع کریں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سکول کی حدود میں اساتذہ اور طلبا کے سگریٹ پینے پر سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان میں تمباکو نوشی کی تشہیر پر پابندی ہے جبکہ ہر سال بجٹ میں بھی سگریٹ پر ٹیکس عائد کیا جاتا ہے جس کا مقصد اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

مزیدخبریں