میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں: میرا

7 Dec, 2017 | 04:14 PM

ڈیفنس(زین مدنی): ڈرامہ کوئین اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں بلکہ اس وقت بھی فلموں میں اداکاری کر رہی ہوں میرے مخالفین میرے خلاف جو پروپیگنڈہ کر رہے ہیں اس سے ان کو کچھ نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہیں دھرتی بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں، میری آنے والی فلمیں ہمیشہ کی طرح شائقین کو ضرور پسند آئیں گی، میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور میری کوشش ہے کہ میں جب تک اداکاری کروں میرے کام کو اسی طرح پسند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی فلموں میں کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں، میں ہمیشہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کرتی ہوں۔

مزیدخبریں