لاہور (24 نیوز): لاہور میں شیشہ سموکنگ کرنے والوں کی شامت آگئی، پنجاب حکومت نے کیفے، کلب اور پبلک مقامات پر شیشہ اور حقہ پینے پر پابندی لگا دی ہے جس کے سلسلے میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شیشہ سموکنگ کے خلاف دفعہ ایک 144 نافذ کر دی گئی۔ لاہور میں کسی بھی جگہ شیشہ اور حقہ پینے پر پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید نے شیشہ سموکنگ کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ ٹیم ریکی کر کے ان مقامات کی نشان دہی کرے گی جہاں پر شیشہ سموکنگ کرائی جا رہی ہے۔ اس کام میں ملوث لوگوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔