ہمارا مارچ کل مری روڈ پر ہو گا ، لیاقت بلوچ

7 Aug, 2024 | 10:58 PM

ارشاد قریشی : نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 13 دن سے ہمارا دھرنا جاری ہے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں ، ہمارا مارچ کل مری روڈ پر ہو گا ۔ 

لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 دن سے ہمارا دھرنا جاری ہے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں ، ہمارا دھرنا پرامن ہے ،پہلے دن سے ہی بجلی کے بحران کے حل کی بات کررہے ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی سرکل رک جاتا ہے ، آئی پی پیز ایک اندھا کنواں ہے جس میں عوام کا پیسہ غرق کیا جارہا ہے، حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر عوام کو ریلیف دینے لے لئے تیار نہیں ہے ، ہماری کوشش ہے کہ حکومت میں جان پیدا کریں کہ وہ اس معاملے پر کھڑے ہوں، ہمارے مذاکرات کے نتیجے میں 6 نکات پر تجاویز دی پیں، ہم نے بھی انہیں مطالبات دیے ہیں ۔ ہمیں ابھی بھی حکومت کی تجاویز پر تحفظات ہیں، ابھی تک حکومت کی جانب سے بھی بڑا اختلاف سامنے نہیں آیا ، حکومتی موقف سن لیا ہے اب جما عت کی کمیٹی سے مشاورت ہونا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مارچ کل مری روڈ پر ہو گا ۔ حکومت سے جو بات ہو گی عوام تک پہنچائیں گے ، ہم نے حکومتی وفد کو بتایا ہے کہ ان حالات میں بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے، سود ایک لعنت ہے مرعات یافتہ طبقے کی مراعات کم کی جائیں تو پچاس فی صد فرق پڑ سکتا ہے۔ حکومت میں موجود لوگ کپیسٹی بلنگ کی مد میں اربوں روپے کے فوائد حاصل کررہےہیں۔ حکومت کی سنجیدگی تب ظاہر ہو گی جب اسی میں سے راستہ  نکلے گا۔ ہمیں کسی کی نیت پر شک نہیں مگر مفت پٹرول مفت بجلی اور دیگر مراعات عوام کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ سول بیوروکریسی، فوج، جج سب کو سوچنا چائیے کہ ملک کے ان حالات میں یہ سب ممکن نہیں ۔ حکومت کے پاس اس کے علاوہ کوئی حل نہیں کہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے ۔ عوام کا پیسہ جہاں اڑایا جارہا ہے اسکو حکومت روکے، چند گنتی کے خاندانوں کو پالنے کے لئے عوام کو مشکلات سے دوچار نہیں کیا جاسکتا ۔ اگر حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے گی تو حکومت کو حساب دینا ہو گا۔ 

مزیدخبریں