اسوہ فاطمہ: فنی روڈ ریلوے کالونی میں سیوریج کا ناقص نظام اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے شہریوں کواذیت سے دوچار کردیا ۔
سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ہے ۔ علاقے میں تعفن کا راج ہے مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔عوام کی نیندیں حرام ہو گئیں،، شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کروا کروا کر تھک گئے ہیں ۔گٹر کھلے ہوئے ہیں ۔ نمازیوں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔حادثات معمول بن گیا ہے ۔ سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے ۔
شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے تو بھاری ٹیکسز لیتی ہے مگر ان ٹیکسز کا استعمال نہیں کیا جا رہا۔ نہ ہی شہریوں کی فلاح و بہبود اور علاقوں کی بہتری کے لیے فنڈز کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔