مہر علی اکبر:جوہر ٹاؤن، بھلہ روڈ پر واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہوگیا۔ علاقہ مکین گرمی کے موسم میں صاف پانی کیلئے دربدر ہوگئے۔
فلٹریشن پلانٹ کی عمارت بھی خستہ حالی کا شکار ہوگئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دو تین ماہ کی کوشش کے بعد واٹر فلٹریشن پلانٹ فعال ہوتا ہے۔ بمشکل ایک ہفتہ پانی کی فراہمی کے بعد فلٹریشن پھر بند ہو جاتا ہے۔
تاجر برادری بھی مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی سے ہزاروں لوگوں کو سہولت ہوگی۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی یقینی بنایا جائے۔