ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے اے ایس آئی کو خراج عقیدت 

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی ڈاکوؤں سے مقابلے میں شہید ہونیوالے اے ایس آئی کو خراج عقیدت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہورچوہنگ میں ڈاکوؤں سے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی نذیر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا۔

 مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت شہید اے ایس آئی نذیر کی فیملی کا بھرپور ساتھ دے گی۔

واضح رہے کہ چونگ میں پولیس آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر اچانک فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اے ایس آئی نذیر شہید ہو گیا۔