پی ٹی آئی کی اہم رہنما کی جیل سے رہائی

7 Aug, 2024 | 08:47 PM

سٹی42: گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی  رہنماعالیہ حمزہ کو  9 مئی کے مقدمہ میں ضمانت کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ۔

 عالیہ حمزہ کے وکیل ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے کے بعد عالیہ حمزہ کی متوقع رہائی سے  پہلے گوجرانوالہ سنٹرل جیل کے باہر پہنچ گئے تھے۔ سینٹرل جیل کے باہر عالیہ حمزہ کے قربی رشتہ دار بھی موجود تھے 

گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے عالیہ حمزہ کی 31 جولائی کو ضمانت منظور  کی تھی۔

گوجرانوالہ سنٹرل جیل کے باہر  پی ٹی آئی کے کچھ کارکن بھی پہنچے جنہوں نے جیل سے رہا ہونے پر عالیہ حمزہ کا پھولوں کی پتیاں پھینک کر استقبال کیا۔

رہائی کے فوراً بعد وکلاء اور فیملی کے ارکان  عالیہ حمزہ کو گاڑی میں بٹھا کر جیل سے لے کر  لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں