لاہور؛ قتل اور اقدام قتل کے واقعات میں خوفناک اضافہ

7 Aug, 2024 | 07:49 PM

اسرار خان : لاہور میں قتل اور اقدام قتل کے واقعات بھی تھم نہ سکے ، رواں سال کے 7 ماہ میں مختلف واقعات میں 230 افراد قتل ہوئے، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں اقدام قتل کے 519 مقدمات درج کئے گئے ۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 61 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، سٹی ڈویژن قتل کی 49 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن قتل کے 39 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 36، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں قتل کی 33 وارداتیں ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں 7 ماہ کے دوران 12 افراد کو بیدردی سے قتل کیا گیا ۔ 

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ اقدام قتل کی وارداتوں میں سٹی اور کینٹ ڈویژن 120، 120 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کی 96 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن اقدام قتل کے 85 واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 52، سول لائنز ڈویژن میں اقدام قتل کے 46 مقدمات درج ہوئے ۔ 

مزیدخبریں