پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا روپوشی ختم کرنے کا اعلان

7 Aug, 2024 | 06:45 PM

عثمان خادم کمبوہ:  سیکرٹری جنرل و قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے روپوشی ختم کر کے میدان میں آنے کا اعلان کر دیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں،بانی چئیرمین کی ہدایات پر 13 اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا۔ پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر ہر جگہ باہر نکلے گا،اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے۔

ان کاکہناتھا کہ پنجاب کی تمام قیادت ، اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ، تنظیم اس امر میں تیار ہے۔ 

مزیدخبریں