بسام سلطان: مال روڈ اور ملحقہ سروس روڈ پر پارکنگ مافیا کا قبضہ ہے پارکنگ اوور چارجنگ بھی دھڑلے سے جاری ہے ۔گاڑیوں سے 30 کے بجائے 100 ، موٹر سائیکل سے 10 کے بجائے 30 روپے پارکنگ وصول کیے جانے لگے۔
لاہورمیں غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات مافیاکا راج برقرار ہے ۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ مال روڈ اور ملحقہ سروس روڈ پر پارکنگ اور تجاوزات مافیا قابض ہے۔ فٹ پاتھ بھی تجاوزات کی زد میں ہیں ۔
غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ اور تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہنے لگی۔ ایک جانب ٹریفک کی مسائل تو دوسری جانب پارکنگ اوور چارجنگ بھی دھڑلے سے جاری ہے۔گاڑیوں سے 30 کے بجائے 100 جبکہ موٹر سائیکل سے 10 کے بجائے 30 روپے بٹورے جانے لگے۔ شہریوں نے حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے