عرفان ملک : پنجاب حکومت نے 16جنوری سے قبل زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر جرمانے میں اضافہ واپس لےلیا۔
16جنوری سے قبل ایکسپائر ہونیوالے لائسنس پرانے جرمانوں کیساتھ رینو کروا سکتے ہیں۔16جنوری سے یا اس کے بعد ایکسپائر لائسنسوں پر نیا فیس شیڈول لاگو ہے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ لرنر پرمٹ کی تجدید کی فیس فی لرنر 500 روپے ہی ہو گی ۔سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو لائسنس کی تجدید کروانے کی ہدایت کردی۔شہری گھر بیٹھے انٹرنیشنل اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔شہری نزدیکی لائسنس دفاتر سے لائسنس سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں ہوگی۔