جمال الدین : جیل سے ملزمان کو عدالت لانے والی گاڑیوں کی حالت بہتر نہ ہو سکی انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس اہلکار جیل وین کو دھکے لگاتے رہے بار بار کوشش کے باوجود جیل وین اسٹارٹ نہ ہو سکی۔
جیل سے ملزمان کو عدالت لانے والی گاڑیوں کی حالت بہتر نہ ہو سکی پولیس اہلکار حراستی ملزمان کی گاڑیاں کو دھکے لگانے پر مجبور ہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس اہلکار جیل وین کو دھکے لگاتے رہے بار بار کوشش کے باوجود جیل وین اسٹارٹ نہ ہو سکی۔
پولیس اہلکار اطراف سے شہریوں کو گاڑی کو دھکا لگانے کیلئے منت کرتے رہے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ محکمہ گاڑیاں کی حالت زار پر توجہ نہیں دے رہا۔