ایک سال سے تںخواہوں سے محروم ڈینگی ورکرز سراپا احتجاج بن گئے 

7 Aug, 2024 | 05:03 PM

 رومیل الیاس:محکمہ صحت کے ڈیلی ویجیز ڈینگی ورکرز ایک سال سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں گئے۔ مرد و خواتین ڈینگی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور تین ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا 
ایک سال سے تنخواہوں کے منتظر ڈینگی ورکرز نے کوپر روڈ پر واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مرد و خواتین مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھامے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نعرے لگائے اور واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

ڈینگی ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مئی جون جولائی میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت گھر گھر جا کر ڈینگی سروے کیا مگر ایک سال سے زائد کا وقت گزر چکا تاحال طے شدہ واجبات ادا نہیں ہوئے اور مزید ظلم یہ کیا گیا کہ ملازمت کے کنٹریکٹ بھی منسوخ کر کے ہمیں بے روزگار کر دیا گیا۔

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرنے والے ڈینگی ورکرز کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کے باوجود معاشی مسائل کا سامنا ہے اعلی حکام نوٹس لے کر واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں۔

چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زوہیب نے ڈینگی ورکرز کے پانچ رکنی وفد سے ملاقات کی اور 20 ستمبر تک واجبات کی ادائیگی کرنے کی یقین دہائی کروائی جس پر مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ موخر کر دیا

مزیدخبریں