ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں ملزم بیٹے کی گرل فرینڈ بھی شامل تفتیش

ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں ملزم بیٹے کی گرل فرینڈ بھی شامل تفتیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری : تحریک انصاف کے ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا،واردات میں ملوث ملزمان بھی آپس میں رشتہ دار نکلے۔
تحریک انصاف کے رہنماء اور اسپتال مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا،پولیس زرائع کے مطابق لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں  اس کی ابھی تفتیش جاری ہے،

 واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی،ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی اورواردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی،

ملزم قیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں اورشہریار ویلنشیاء ٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا،پولیس کے مطابق واردات میں ملوث اجرتی قاتل تینوں آپس میں رشتہ دار ہیں،ملزمان باپ بیٹا اور بھتیجا ہیں.ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان گاڑیاں چوری میں متعدد مقدمات اسلام آباد اور لاہور میں چالان ہوچکے ہیں،ڈاکٹر شاہد صدیق پر پہلا قاتلانہ حملہ بھی انہیں ملزمان نے کیا تھا۔