علی ساہی: رواں ماہ سے 27جیلوں میں قیدیوں کے لئے آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت کاآغاز کیا جائےگا۔
جیل حکام کے مطابق نگران وزیراعلی محسن نقوی نےلاہور کی 2جیلوں میں ویڈیوکال کی سہولت دی تھی, سامان کی عدم دستیابی اور سیفٹی ایشوز کی وجہ سے رواں ماہ آغاز کیا جائےگا،متعلقہ کمپنی نے 27جیلوں میں سروے مکمل کرلیا ہے، جیلوں میں تمام پی سی اوز میں ویڈیو اور آڈیو کال کی سہولت موجود ہوگی۔
جیل حکام کا مزید کہنا ہےکہ قیدی اپنی مرضی سے دئیے گئے نمبرز پرآڈیو یا ویڈیو کال کرسکیں گے،سیفٹی کے پیش نظر ویڈیوکالز ریکارڈ رکھا جائے گا۔ جیل میں عزیزوں کو 20 منٹ تک کال کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک 27جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت شروع ہوجائے گی۔