بنگلہ دیش آرمی کی دورہ پاکستان سمیت ٹیموں کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت

7 Aug, 2024 | 03:47 PM

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش آرمی کا بنگلہ دیش   کرکٹ بورڈ ہیڈ کوارٹر کا دورہ، موجود عہدیداروں کو کام جاری رکھنے اور سکیورٹی کی پیشکش کی، دورہ پاکستان سمیت ٹیموں کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

بنگلہ دیش عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، ابھی کچھ بورڈ کے عہدیدار کام پر واپس آگئے کیونکہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح بی سی بی نے بھی کچھ معمول پر آنے کی کوشش کی۔بی سی بی اس وقت مختلف ٹیموں کے لیے کئی اسائنمنٹس سے بھرا ہوا ہے جس میں اگست میں قومی ٹیم کا دورہ  پاکستان بھی شامل ہے۔

آرمی کے ارکان نے کل ایک دورے کے دوران بی سی بی کے احاطے کا مشاہدہ کیا اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں بی سی بی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اگرچہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن پاپون سمیت کئی عہدیدار غیر حاضر تھے تاہم کل جو لوگ وہاں موجود تھے انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے طے شدہ منصوبوں کے مطابق کام کر رہے ہیں۔بشار نے کہا کہ  بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ 10 اگست تک ہونے کا امکان ہے۔

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چودھری گزشتہ روز بی سی بی کے دفاتر میں غیر حاضر تھے لیکن جب ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی موجودہ طرز حکمرانی پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ’’صورتحال ابھی بھی قدرے غیر یقینی ہے اور ابھی بہت جلدی ہے۔ اس کا مشاہدہ کرنا بہتر ہے.

نظام الدین نے مزید کہا کہ مردوں کی اے ٹیم کی  پاکستان کے لیے روانگی کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں،ہم آج [کل] روانہ ہونے والے تھے لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ لیکن 48 گھنٹوں میں ہم فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں