ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر سسٹم لگا کر بھی صارفین بجلی بلوں میں کمی نہ لاسکے، بڑی وجہ سامنے آگئی

سولر سسٹم لگا کر بھی صارفین بجلی بلوں میں کمی نہ لاسکے، بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:   لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے ہزاروں کنکشنز  کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف  سامنے آ گیا، بلنگ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین سستی بجلی بناکر بلوں میں کمی نہ لا سکے.

بلنگ نہ ہونے سے صارفین لیسکو کو بجلی فروخت کرنے میں بھی ناکام ٹھہرے ہیں۔ ایکسپورٹ ،امپورٹ یونٹس کی بنیاد پر بلنگ نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پر ہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی کے سب ڈویژنل ،ریونیو دفاتر نے سولر کنکشنز کے ایم سی اوز فیڈ نہیں کئے،  ایم سی اوز فیڈ نہ ہونے سے صارفین کے بلوں پر بلنگ کا سٹیٹس بھی تبدیل نہیں ہو سکا.
لیسکو نے چند ماہ قبل صارفین کی سہولت کیلئے ایم سی او کی شرائط میں آسانی پیدا کی تھی جس سے  ایم سی او ،سکیورٹی سلپس پر دستخط کے تمام اختیارات ایس ڈی اوز کے سپرد کئے  گئےتھے۔
ایس ڈی اوز کی جانب سے ڈویژنل دفاتر سے منظوری لےکر ایم سی اوز کو فیڈ کیا جانا تھا مگر ریونیو دفاتر میں فیڈنگ کا عمل مکمل نہ ہونے سے گرین میٹر کی بلنگ نہیں ہو سکی۔