ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

 گورنر پنجاب کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں سے قونصل خانے میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب اور چینی قونصل جنرل نے پاکستان اور چائنہ کے درمیان تعاون اور دوستی کو مزید مضبوط کرنے کی عزم کا اظہار کیا ۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان غیر متزلل دوستی کی طویل تاریخ ہے، جبکہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان محبت اور اعتماد کا گہرا رشتہ ہے اور یہ بے مثال دوستی آنیوالی نسلوں میں اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ مضبوطی سے منتقل ہو رہی ہے۔

 چینی قونصل جنرل چینی ژاؤ شیریں نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان آہنی دوستی ہے۔ چائنیز قونصل جنرل نے گورنرکو ضلع اٹک میں ترقیاتی کام کیلئے 40 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔۔

Ansa Awais

Content Writer