ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3 اشتہاریوں سمیت متعدد ملزم گرفتار

7 Aug, 2024 | 03:25 PM

  زاہداقبال رانا : ایف آئی اے نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3مطلوب اشتہاریوں سمیت متعدد ملزم گرفتار کرلیے ۔ 

حوالہ ہنڈی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سے 20 ملین برآمد کرلئے    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا کریک ڈاؤن، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 3مطلوب اشتہاریوں سمیت 15 ملزم گرفتار،

 ایف آئی اے کی جانب سے کی گئی کارروائی میں حوالہ ہنڈی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سے 20 ملین ریکوری کی گئی ۔ 

ترجمان ایف ائی اے کے مطابق ڈائریکٹرایف آئی اے کی ہدایت پرایف آئی اے نے دو ماہ کے دوران 542 انکوا ئریز کو میرٹ پر مکمل کیا ۔ انسانی سمگلرز کے خلاف کاروائیاں، 82 ملزمان کے چالان مکمل کرکے عدالت میں بھجوائے گئے۔ لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث 3 انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان اور 1 ریڈ بک میں مطلوب اشتہاری گرفتار کیے گئے ، اس کے علاوہ 15اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

ترجمان ایف ائی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون،200 کے قریب انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جعلی غیر ملکی مختلف ممالک کے پاسپورٹس برآمد ہوئے ، ملزمان سے جعلی تعلیمی اسناد، ٹیکنیکل ڈپلوما اور اشٹام پیپربر آمد کئے گئے ۔ اس کے علاوہ دو ماہ میں ہنڈی حوالہ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سے 20ملین روپے کی ریکوری کی ۔ 

دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکو ٹ ائیر پورٹ پر کا روائیاں،17 مشکوک افراد کو آف لوڈ کیا ، پانچ مسافروں سے جعلی کا غذات برآمد کر تے ہو ئے ان کے خلاف فوجداری کارروائی عمل میں لا ئی گئی۔ 

مزیدخبریں