جمالدین جمالی:معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا برائے تاوان کیس میں اہم پیشرفت،عدالت نے 9ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 10روز کی توسیع کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزمہ آمنہ عروج کے 9 شریک ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا،پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،جج خالد ارشد نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر ملزمان کے حوالے تفتیشی رپورٹ پیش کریں ، جو ملزم بے گناہ ہے اس کو چھوڑنا ہے ،جو گنہگار ہے اسکے خلاف ثبوت دیں ۔
خلیل الرحمن قمر کے وکیل مدثر چوہدری اور احمد چھچھر نے دلائل دیئے، احمد چھچھر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ عدالت ملزمان کا 15دن کا جسمانی ریمانڈ لازمی دے ، جو ملزمان بے گناہ تھے انکو کلیئر کر دیا گیا۔
ملزمان میں تنویر احمد،قیصر عباس،رشید احمد ،فلک شیر ،میاں خان، یاسر علی ،جاوید اقبال،ذیشان قیوم اور معمون حیدر شامل ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد سماعت کی۔