سٹی 42 : لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بارش شروع ہوگئی، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ۔
لاہور کے علاقوں اردو بازار،انارکلی سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ، جس کے بعد ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا، ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں موجود رہیں ۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز آب نکاسی آپریشن کا جائزہ لیں، واسا ڈسپوزل سکواڈ کو فعال رکھیں. ایم سی ایل اور واسا کیمپس میں مشینری و عملہ موجود ہو. بارشی پانی کو ترجیحی بنیادوں پر نکالا جائے. شہر کی اہم شاہراہوں، گلی اور محلوں سے آب نکاسی یقینی بنائی جائے. نشیبی اور سورنگ پوائنٹس کی طرف خصوصی توجہ دی جائے.
انہوں نے کہا کہ شہری بجلی کے کھمبے اور تاروں کو چھو کر نہ گزریں. شہری بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں.