حیدر خانزادہ : سی ٹی ڈی نے نواب شاہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا ۔
تھانہ بی سیکشن میں سی ٹی ڈی شہید بینظیر آباد کے ڈی ایس پی شاہد باجوہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق سندہ ریولو شرمی آرمی(SRA) سے ہے، گرفتار ملزم محمد حنیف عر بلو بادشاہ انتہائی مطلوب اور رپوش ملزم تھا ۔ ملزم انسداد دہشت گردی سکھر عدالت سے واپسی پر قاضی احمد سے فرار ہوگیا تھا ۔
ملزم کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ وہ بلو بادشاہ تربیت یافتہ ہے اور اس نے کئی ماہ افغانستان قوم پرست تنظیم کے کیمپ میں ٹرینگ کی ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اس کے علاوہ ملزم نے رینجرز پر متعد بار حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم 6 رینجرز اہلکاروں اور ایک چائنیز شہری کو زخمی کرچکاہے ۔گرفتار ملزم نے چار بار رینجرز ،دو بار چائنیز اور ایک بار جماعت اسلامی کی ریلی پر حملہ کا بھی اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم حساس اداروں کی بروقت معلومات پر ریلوے ٹریک سے پکڑا گیا، ملزم ٹریک کو اڑا کے تخریبی کاری کی نیت سے ٹریک پر موجود تھا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 460 گرام بارودی مواد ، ایک عدد ہینڈ گرنیڈ ، 3 عدد ڈیٹو میٹر اور بیٹری، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ہے ۔ گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی ٹیراریزم ایکٹ 1997 کے تحت شہید بینظیر آباد سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم پر دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔