عابد چوہدری: ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل ،پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرلیا،اُجرتی قاتلوں میں باپ ،بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں، ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
پولیس ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قاتلوں کو ٹریس کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور لاہور میں گاڑی چوری کی متعدد مقدمات ہیں، ڈاکٹر شاہد صدیق پر پہلا قاتلانہ حملہ بھی انہیں ملزمان نے کیا تھا، ملزمان چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔
قبل ازیں ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل کیس میں یہ پیشرفت ہوئی کہ پولیس نے ملزم بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا،پولیس کا کہناتھا لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں تفتیش جاری ہے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی ، ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی ۔
واردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی ، ملزم قیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں، ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔