ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم پی اے میاں مرغوب احمد کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

ایم پی اے میاں مرغوب احمد کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ایم پی اے میاں مرغوب احمد کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم نے استقبال کیا اور مختلف وارڈز کا دورہ کر وایا، میاں مرغوب نے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔

 ایم پی اے میاں مرغوب احمد نے بطور مانیٹرنگ انچارج پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ندیم شاہ،عاصم شاہد، فواد زکریا،محمد حمزہ اور دیگر ہمراہ تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر شعیب اسلم نے استقبال کیا اور ہسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ میاں مرغوب احمد نے ایمرجنسی اور ہسپتال کی تمام وارڈز کا معائنہ کیا۔ ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور لیبارٹری کو بھی چیک کیا۔ میاں مرغوب نے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2024-08-07/news-1723021448-2558.jpg

Ansa Awais

Content Writer