قیسر کھوکھر : چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پرامن وامان کے قیام کا معاملہ،محکمہ داخلہ نے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا ۔
چہلم امام حسین علیہ السلام کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ترتیب دیدیئے گئے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے پُرامن انعقاد کیلئے خدمات سر انجام دیں گے۔ پنجاب کے 15 اضلاع کیلئے فوج اوررینجرز کی 37 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ مختلف اضلاع میں فوج کی 14 اور رینجرز کی 23 کمپنیاں تعینات کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔