قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے ماحول دوست بسوں کی خریداری کیلئے فنڈز جاری کر دیئے۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ ٹرانسپورٹ کو آن لائن کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے شہریوں کو آلودگی سے بچانے کیلئے ماحول دوست بسوں کی خریداری کیلئے ایک ارب نوے کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ اس بجٹ سے ماحول دوست بسوں کو لاہور شہر میں چلایا جائے گا۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ ٹرانسپورٹ کو آن لائن کر دیا ہے۔ بجٹ ملنے کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری کا پراسس مکمل کرے گا۔