اورنج لائن کے کنٹریکٹ کی ادائیگیاں 3ارب سے تجاوز کر گئیں

7 Aug, 2024 | 01:38 PM

جمال الدین جمالی:   ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اورنج لائن کےآپریشنز کے کنٹریکٹر کی ادائیگیاں کرنے میں ناکام, اورنج لائن او اینڈ ایم کے کنٹریکٹر کی زیر التوا ادائیگیاں 3ارب سے تجاوز کر گئیں.
تفصیلات کے مطابق پی ایم اے کی جانب سے مارچ 2023سے اب تک ماہانہ ادائیگیوں کی مد میں پے منٹ نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اورنج لائن کے او اینڈ ایم کنٹریکٹر نورینکو اور ڈائیوو نے پی ایم اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کنٹریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سامنے معاملہ اٹھائے گا، ادائیگیاں نہ ہونے سے آپریشنز اینڈ مینٹینینس کی مد میں اخراجات میں مشکلات ہورہا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی فنڈز ہونے کے باوجود ادائیگیاں نہیں کررہا  ہے۔ چینی کمپنی نورینکو نے معاملہ سفارتی سطح پر بھی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



مزیدخبریں