ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کہتے ہیں پاس کیا گیا ایکٹ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے، اسے ہر جگہ چیلنج کریں گے, حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی ہیں, شہباز شریف اور مریم کدھر بھاگیں گے.
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ایکٹ پاس کیا گیا ہے وہ مکمل غلط اور منفی ہے ، یہ ایکٹ صرف تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے ،اس ایکٹ کو ہر جگہ چیلنج کریں گے ، یہ قانون اور آئین کے بالکل منافی ہے ،صوابی کا جلسہ سب نے دیکھا ہے،کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا ملک میں تازہ الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے،ہمارا چور ی کیا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے،ایک فنانس طالب علم ہوتے بتا سکتا ہوں یہ بجٹ عوامی دشمن ہے،مہنگائی مزید بڑھے گی،پاکستان نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی مثال دیتے کہا حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی ہیں، شہباز شریف اور مریم کدھر بھاگیں گے،ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔