ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس، عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا
کیپشن: Ameer Balaj Tipu murder case
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے امیر بالاج کے قتل کیس میں گرفتار احسن شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا، ملزم احسن رضا شاہ پر امیر بالاج کی مخبری کرنے کا الزام تھا، عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ امیر بالاج قتل کیس میں سی آئی اے ٹیم نے مقتول کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو گرفتار کیا، احسن شاہ کو امیر بالاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، قتل کے وقت احسن شاہ پاکستان میں موجود نہیں تھا بلکہ سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی، احسن شاہ نے یہ بتایا تھا کہ امیر بالاج نے اس شادی پر جانا ہے۔

 اہل خانہ کے مطابق احسن شاہ کو انویسٹی گیشن ٹیم نے گھر سے گرفتار کیا، پولیس کا کہنا تھا کہ احسن شاہ نے اس قتل کے عوض 50 لاکھ روپے لیے ہیں لیکن احسن شاہ نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ 19 فروری کو لاہور ملتان روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق اور دو  افراد زخمی ہوگئے تھے۔ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے حملہ آور مظفر حسین بھی موقع پر مارا گیا تھا۔