عابد چوہدری: تحریک انصاف کے رہنما اور ہسپتال مالک ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس,پولیس نے مقتول کے بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا,ملزم قیوم اور شہریار دوست ہیں۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما اور ہسپتال مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کا قتل میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، پولیس نے ملزم بیٹے قیوم کی گرل فرینڈ کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔
پولیس کا کہناتھا لڑکی قتل کی واردات یا منصوبہ بندی میں ملوث ہے یا نہیں تفتیش جاری ہے، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی وہاڑی سے رینٹ پر لی گئی ، ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرنے سے پہلے شوٹر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی ۔
واردات کے بعد شہر سے باہر نکلتے ہوئے گاڑی کی اصل نمبر پلیٹ لگائی گئی ، ملزم قیوم اور شہریار گزشتہ 8 سال سے دوست ہیں ، شہریار ویلنشیاء ٹاؤن میں کسی دوست کے پاس رہائش پذیر تھا ،ملزم قیوم شامل تفتیش کی جانے والی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔