ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارشوں کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ

بارشوں کے باعث ڈینگی مچھروں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید :شہر میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں تیزی سےاضافہ ہونےلگا،  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 446 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔

بارشوں سے مچھروں کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا جس کے باعث شہر میں ڈینگی بخار کے 1 نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 92 ہو گئی۔ڈینگی بخار کی شدت سے ایک مریض سرگنگا رام ہسپتال میں زیر علاج ہے۔محکمہ صحت کے انتظامات ناکافی جبکہ فیلڈ ورکرز کی تعداد بھی کم ہے۔

شہر میں بارشوں کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث پنجاب بھر کے مختلف مقامات سے 6 ہزار 175 ڈینگی لاروا تلف کیا گیا ۔

Ansa Awais

Content Writer