فاران یامین : لاہور ٹریفک پولیس نےیوم آزادی سے قبل ون ویلرز اور ہلڑبازوں کیخلاف کمرکس لی، ون ویلرز اور اسکے سہولت کار موٹر مکینک دونوں کیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔
سی ٹی اولاہورعمارہ اطہرکا کہنا ہے کہ ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنیوالا مکینک بھی جیل کی ہوا کھائے گا، جشن آزادی پرصوتی آلودگی، بغیر سائلنسر، بفل نکالنے والے ہلڑبازوں کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، اس ضمن میں انہوں نے سرکل افسران کو ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف مہم چلانے کی ہدایت کردی ہے، شہر کی تمام موٹرسائیکل مارکیٹوں میں اعلانات کروائے جائیں گے اور کارروائی بارے آگاہی کا دی جائیگی، جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ ون ویلرزکی ڈور نوکنگ کیلئے لاہورپولیس کو بھی درخواست کردی گئی ہے۔