ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وی لاگر عمر عادل کی گرفتاری پر غریدہ فاروقی کا اہم ردعمل

وی لاگر عمر عادل کی گرفتاری پر غریدہ فاروقی کا اہم ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون اینکر غریدہ فاروقی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے وی لاگر عمر عادل کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے غریدہ فاروقی نے  ایکس پر وی لاگر ڈاکٹر عمر عادل  کے بارے میں اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر عمر عادل کو میری قانونی درخواست کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عمر عادل نے میرے اور میڈیا میں کام کرنے والی تمام خواتین کیخلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فحش، لغو اور ہتک عزت پر مبنی الزامات عائد کیے۔ جس میں خصوصا میرا نام لیا گیا۔ میں نے قانونی کاروائی میں ڈاکٹر عمر عادل کو موقع فراہم کیا کہ وہ عوام کے سامنے معافی مانگیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام جنہوں نے خواتین کے تحفظ کی خاطر میری درخواست پر عمل کیا۔ امید ہے انصاف مکمل ہو گا اور خواتین کیخلاف جرائم کا ارتکاب کرنیوالے انجام کو پہنچیں گے اور پاکستان میں خواتین کو بھرپور تحفظ ملے گا۔

واضح رہے کہ معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر عمر عادل نے سوشل میڈیا پر گفتگو میں اُنہیں ہدفِ تنقید بنایا اور توہین آمیز انداز اختیار کیا۔ غریدہ فاروق کا اپنی درخواسست میں دعوٰی تھا کہ ڈاکڑ عمر عادل نے جو زبان استعمال کی اُس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ ٹی وی اینکر کا یہ بھی دعوٰی تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمر عادل کی ویڈیو نے اُن کا وقار مجروح کیا ہے۔ نجی زندگی میں در اندازی سے ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پوچھ گھچھ کے لیے آنے والے عمر عادل کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔