پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق وزیرخزانہ کا اہم بیان

7 Aug, 2024 | 09:20 AM

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےعوام کو اچھی خبر سناتے اس بات کی تصدیق کی کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہیں لگائے گی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اس ماہ کے آخر میں ہوگا، جس میں گزشتہ ماہ طے پانے والے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ کے لیے پاکستان کے ایجنڈے پر مبہم طور پر امید ظاہر کی جائے گی۔

 وفاقی وزیرخزانہ نے کہا پاکستان کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے دوران 3 سے 5 بلین ڈالر کے فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے، اس خلا کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، ہمیں بین الاقوامی کمرشل بینکوں نے قرض کی پیشکش کی ہے، لیکن وزارت خزانہ سود کی شرح پر غور کر رہی ہے کیونکہ زیادہ شرح سود پر قرضے نہیں لئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ چین کے ساتھ توانائی شعبہ کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، پاکستان نے پہلے ہی چین میں پانڈا بانڈ کے حوالے سے ایک مشیر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جاری ڈیجیٹلائزیشن اور کول پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے میں تبدیل کرنے کے بارے میں بتایا جس کی تکمیل میں دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں