آندھی، طوفان اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

7 Aug, 2024 | 09:19 AM

مائدہ وحید:  سورج کی تپش سے شہر  لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کے 55فیصد  امکانات  ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے۔ شہر  کی فضا بدستور آلودہ، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔  ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 160ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے 184،ذکی فارم میں آلودگی کی شرح 175ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 173 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں شرح 160ریکارڈ  کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع ہے۔

صوبہ پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، مالاکنڈ، صوابی، نوشہرہ، مردان،پشاور اورباجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

صوبہ بلوچستان میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور حبس رہے گا۔تا ہم خضدار، لسبیلہ،آواران، موسیٰ خیل، ژوب،قلعہ سیف اللہ، لورا لائی، قلات اور بارکھان میں تیز ہواؤں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے

انتباہ:

 شدید بارشوں کے باعث ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد، قلات، خضدار، لسبیلہ ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد/ راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور خیرپور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

مزیدخبریں